حکومت مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،فیصل خان

 حکومت مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،فیصل خان

پی ٹی آئی کے پاس کوئی وژن نہیں جس پر عمل پیرا ہو کر وہ عوام کے مسائل حل کر سکے ، سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی ہارون

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز )سابق امیدوار برائے چیئرمین یو سی ہارون فیصل خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے پی ٹی آئی کے پاس کوئی وژن نہیں جس پر عمل پیرا ہو کر وہ عوام کے مسائل حل کر سکے ،آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ریکارڈ یافتہ مہنگائی سے ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے لوگوں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں جبکہ وزیر اعظم قوم کو صبر کی تلقین کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

 

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے بڑی محنت سے وطن عزیز کو ترقی کی جانب پر گامزن کیا میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملکی وقار میں اضافہ ہوا پوری قوم کو باعزت روزگار میسر تھا لیکن نئے پاکستان کے حامیوں نے اقتدار میں آکر ملک کا ستیا ناس کر کے رکھ دیا ہے وفاقی کابینہ میں نااہل وزراء کی کارکردگی صفر ہے۔