اٹک، ضلع بھر15 فروری سے پلاسٹک شاپنگ بیگ کےا ستعمال پر پابندی

اٹک، ضلع بھر15 فروری سے پلاسٹک شاپنگ بیگ کےا ستعمال پر پابندی

دکانوں، جنرل سٹورز پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے کہ سامان خریداری کے لیے کپڑے کے بیگ اپنے ساتھ لائیں یا سٹور سے قیمتاً خریدیں

اٹک (صدیق فخر سے )’’پلاسٹک بیگ پر پابندی ہے‘‘ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اٹک نے ’’No Plastic Bag‘‘ مہم کا آغاز کر دیں، جس میں عوام سےاپیل کی گئی ہے کہ آئی ہم سب مل کر اس مہم کا حصہ بنیں اور اٹک کو پلاسٹک بیگ سے پاک کریں، اٹک میں15 فروری سے پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پابندی، پلاسٹک بیگ استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، دکانوں، جنرل سٹورز پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے کہ سامان خریداری کے لیے کپڑے کے بیگ اپنے ساتھ لائیں یا سٹور سے قیمتاً خریدیں۔

 

خریدار آئندہ بازار سے خریداری کیلئے کپڑے کا بیگ ساتھ ضرور لائیں ، بطور خاص دودھ اور دہی خریدنے کیلئے اب برتن ساتھ لانا ضروری ہو گا کیونکہ شاپر بھی دودھ اور دہی نہیں دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں سب سے پہلے پلاسٹک کے شاپنگ بیگ پر پابندی لگائی گئی تھی جس کے اطلاق کے کچھ دنوں تک تو بھرپور مہم چلائی جاتی رہی اور کارروائیاں بھی کی جاتی رہیں لیکن پھر وقت گزرنے کے ساتھ اس مہم کا بھی وہی حال ہوا جو باقی کا ہوتا ہے کہ ابتداء میں تو جوش و خروش دکھائی دیتا ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پھر صورت حال جوں کی توں ہو جاتی ہے آج بھی اسلام آباد میں خریداروں کو پلاسٹک کے شاپنگ بیگ پر سبزیاں، پھل، چیزیں وغیرہ دی جا رہی ہیں۔