پاک فوج کی ملکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،چنگیز خان

 پاک فوج کی ملکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،چنگیز خان

پاکستانی فوج بھر پور دفاعی طاقت رکھتے ہے،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی دفاع افواج پاکستان اور استحکام پاکستان کے مارچ سے خطاب

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز )سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چنگیز خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کی ملکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ملک کا دفاع ہو یا قدرتی آفات پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے آج دنیا میں مسلم ممالک مصر ،عراق کی افواج کا کردار بھی سب کے سامنے ہے وہاں بد امنی کی مثالی دنیا دیکھ چکی ہے اس کے برعکس پاکستانی فوج بھر پور دفاعی طاقت رکھتے ہے یہی وجہ ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں ،پاک فوج کو جب بھی ضرورت پڑی تو سب سے پہلے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفاع افواج پاکستان اور استحکام پاکستان کے مارچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں زاہد میر،دلنواز سادہ ،ملک آفتاب ،جہانزیب خان اور دیگر نے ریلیوں کی صورت میں دفاع افواج پاکستان و استحکام پاکستان مارچ میں شرکت کی۔

 

 اس موقع پر سابق چیئرمین طارق خان ،ملک نسیم و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سائیں دلنواز ،ذاکر خان زیدی،عاقب خان ،سیف محمود سیفی ،ملک فردوس ،حاجی سعید آرائیں ،ملک خان افسر،عامر خان ،بابر زمان کے علاقہ کثیر تعداد میں چنگیز خان گروپ و لورز نے شرکت کی چنگیز خان نے کہا کہ حلقہ پی پی2میں میرے گروپ کو اگر سپورٹ کیا گیا تو خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرینگے استحکام پاکستان و دفاع افواج پاکستان میں اہلیان چھچھ نے بھر پور شرکت کر کے میرے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیا ہے انہیں یقین دلاتا ہوں کہ وہ ہر میدان میں مجھے اپنے شانہ بشانہ پائیں گے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی خاطر آواز بلند کی ہے جس پر اہلیان چھچھ نے بھی میرا بھر پور ساتھ دیا ہے انہوں نے استحکام پاکستان اور دفاع افواج پاکستان  مارچ میں شرکت کرنے پر اہلیان چھچھ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔