تھانہ حسن ابدال، رنگواور نیو ایئر پورٹ کی کارروائی،7 ملزمان گرفتار
پولیس نے کارروائی کر کے 1640گرام چرس، 05بوتل شراب،2 پسٹل ،2 رائفل بمعہ روند برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے
حسن ابدال، حضرو، فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز) اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 07ملزمان گرفتار،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1640گرام چرس، شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 05بوتل شراب،اسلحہ نا جائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02پسٹل 30بور،02رائفل 12بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو کی ٹیم نے محمد عزیز ولد مواز خان ساکن گڑھی متنی تحصیل حضرو ضلع اٹک سے 1400 چرس برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے رحیم خان ولد حکیم خان قوم افغانی محلہ اسماعیل خیل شیخ جاند تحصیل و ضلع صوابی سے240گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ ہی کی ٹیم نے وسیم خان ولد شیر محمد ساکن قطبال تحصیل فتح جنگ سے 5 عدد بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے ملزم ا حمد سعید ولد حیدرولی سکنہ کوہستان حال محلہ صابر آباد حسن ابدال سے پسٹل 30بور معہ متعدد روند اور ملزم طاہر محمود ولد محمد اسلم ساکن کوہلیہ ڈاکخانہ منو نگت تحصیل حسن ابدال سے پسٹل 30بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال ہی کی ٹیم نے عبدالواحد ولد غلام سرورسکنہ اسلام پورہ تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے رائفل12 بور معہ1کار توس اور ملزم باسط خان تنولی ولد محمد رفیق سکنہ اسلام پور تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے رائفل12 بور معہ کار توس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔