پنڈی گھیب اور حضروکے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن 

پنڈی گھیب اور حضروکے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن 

سرچ آپریشن کے دوران تھانہ رنگو کے علاقہ خورخیل اور تھانہ پنڈیگھیب کے علاقہ غریبوال میں موجود گھروں و ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز) پولیس کا حضرو سرکل اور پنڈیگھیب سرکل کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،تفصیلات کے مطابق ملکی حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر حضرو سرکل اور پنڈیگھیب سرکل کے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں اور ایس ایچ او تھانہ رنگو اور ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب کی زیرنگرانی تھانہ رنگو اور تھانہ پنڈیگھیب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کی ٹیم نے شرکت کی۔دوران سرچ آپریشن تھانہ رنگو کے علاقہ خورخیل اور تھانہ پنڈیگھیب کے علاقہ غریبوال میں موجود گھروں و ڈیرہ جات کی تلاشی لی گئی۔ دوران سرچ آپریشن تمام افراد کی سوئس سسٹم اور بائیو میٹرک مشین سے ویری فکیشن کی گئی اور تمام افراد کی رجسٹریشن و کوائف چیک کیے گئے۔

 

 سرچ آپریشن میں 49 گھروں جبکہ 86 افراد کی سوئس سسٹم اور بائیومیٹرک کے ذریعے تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان قائم رکھنا اور جرائم پیشہ افراد کا خاتما کرنا ہے۔ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔