مولانا فضل الرحمن کی حضرو آمد پر بھرپور استقبال کرینگے، جمعیت علمائے اسلام

 مولانا فضل الرحمن کی حضرو آمد پر بھرپور استقبال کرینگے، جمعیت علمائے اسلام

ختم بخاری کے موقع پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی تشریف آوری کے حوالے سے پروگرام کی کامیابی اور انتظامات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز ویب) جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ اور تحصیلوں کے امرائے نظمائے کا ہنگامی اجلاس امیر ضلع قائد اٹک مفتی تاج الدین ربانی کی صدارت میں جامعہ اشاعت القرآن حضرو میں منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی قاسم خان وردگ اور مولانا سید بادشاہ نے چلائی حسن ابدال جماعت کے سینئر نائب امیر قاری محمود الرحمن کی پرسوز تلاوت کے بعد چار نکاتی ایجنڈے جامعہ اشاعت القرآن حضرو میں 14مارچ ختم بخاری کے موقع پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی تشریف آوری کے حوالے سے پروگرام کی کامیابی اور انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ صوبائی جماعت کی طرف سے ہر تحصیل میں شمولیتی کیمپ پرچم کشائی اور 5 فروری یوم کشمیر پر ریلی کے انعقاد کے حوالے سے بھی مشاورت اور اہم فیصلے کئے گئے دوران اجلاس مرکز درخواستی حسن ابدال سے مولانا فدا الرحمان درخواستی کے پوتے اور مہتمم مرکز درخواستی حسن ابدال مولانا محمد زبیر احمد درخواستی بھی شریک ہوئے۔

 

 انہوں نے شرکاء اجلاس اور اراکین جمعیت کو تعزیتی سیمینار میں شرکت کی دعوت دی شرکاء اجلاس کی مختلف آرا کے بعد امیر ضلع مفتی تاج الدین ربانی نے اہم فیصلے کئے اور اس حوالے سے ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس 9فروری بروز اتوار دن گیارہ بجے جامعہ اشاعت القرآن حضرو میں رکھا گیا ہے جس میں وقت کی پابندی انتہائی ضروری قرار دی گئی ہے اجلاس میں امیر ضلع مفتی تاج الدین ربانی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز محمد قاسم خان وردگ ، مولانا سید بادشاہ احقر ملک محمد شاہد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید ، ضلعی سیکرٹری مالیات مولانا شہاب الدین احمد قریشی ، ضلعی سالار مولانا زکریا کلیم اللہ ، حسن ابدال سے سینئر نائب امیر مولانا قاری محمود الرحمن ، جنرل سیکرٹری مفتی عبدالباسط تحصیل حضرو کے نائب امیر مولانا قمر الاسلام اور جنرل سیکرٹری مولانا اظہار الحقء مولانا طارق خان پنڈی گھیب سے حافظ ضیاء الرحمان اور جنرل سیکرٹری عبید الرحمان جبکہ خصوصی طور پر جامعہ اشاعت القرآن حضرو کے نائب مہتمم مولانا محمد رضوان اور حسن ابدال سے مولانا زبیر درخواستی شریک ہوئے اجلاس سے قبل میزبان مکرم مولانا قمر الاسلام کی جانب سے شرکاء اجلاس کے لیے پرتکلف کھانے اور چائے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اجلاس کا اختتام ضلعی سرپرست ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان کی دعا سے کیا گیا ۔