اسلام آباد سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی کار برآمد، ملزمان گرفتار

اسلام آباد سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی کار برآمد، ملزمان گرفتار

 اسلام آباد سے 2 افراد بلال اور ادریس سکنہ پشاور نے ایک شہری سے گن پوائنٹ پر اس کی مہران کار چھین کر فرار ہو گئے تھے

 حضرو ( ڈیلی اٹک نیوز ) اٹک پولیس کی موٹر کار چوروں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران کامیاب کاروائی ، 2 افراد گرفتار ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے 2 افراد بلال ولد شفیق اللہ سکنہ پشاور اور ادریس ولد اختر گل سکنہ پشاور نے ایک معزز شہری سے گن پوائنٹ پر اس کی مہران کار چھین کر فرار ہو گئے ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ضلع بھر میں تمام انٹری و اگزٹ پوائنٹس پر ناکہ بندی کے احکامات جاری کیے تاہم تھانہ اٹک خورد اور ’’ اے سی ایل سی ‘‘ پولیس کی ٹیم نے ملزمان کو انٹری و اگزٹ پوائنٹ اٹک خورد پر پکڑ لیا

 

 اور ان کے قبضہ سے چوری شدہ مہران کار بھی برآمد کر لی پولیس نے حقیقی مالکان کے حوالہ کار کر دی اور ملزمان سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ڈی پی او اٹک نے تھانہ اٹک خورد اور ’’ اے سی ایل سی ‘‘ پولی کی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی ۔