Fri
20
Sep
2024
حضرو(ڈیلی اٹک نیوز)ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی عیادت کیلئے میجر لورز کے ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکرٹری طاہر محمود مودی،سینئر وائس چیئرمین سید سہیل جعفری ،سٹی صدر اٹک شاویز نسیم اور
حافظ عبدالحیی نے وفد کی صورت میں انکی رہائش گاہ لاہور ملاقات کی اس موقع پر سابق ایم اے محمد زین الٰہی اور حرم گلزار بھی موجودتھے ۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میجر طاہر صادق نے کہا کہ حلقہ احباب کی دعائوں کے طفیل اللہ کریم نے مجھے نئی زندگی عطاء کی ہے
جن لوگوں نے میری صحت کاملہ کیلئے دعائیں کی اور صحت کی کامیابی کے حوالہ سے مجھے پیغامات ارسال کئے ان تمام دوست احباب کا مشکور ہوں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ صحت یابی کے بعد حلقہ عوام میں موجود ہوں گا ۔