ملک امین اسلم حلقہ میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، اشفاق خان

 ملک امین اسلم حلقہ میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں، اشفاق خان

 اہلیان غورغشتی کو پینے کیلئے صاف پانی کی سہولیات میسر کرنے پر اہلیان غورغشتی ملک امین اسلم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

 حضرو(ڈیلی اٹک نیوز)وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اٹک ،چیف کوآرڈینیٹر اشفاق خان ،کوآرڈینیٹر صحت ڈاکٹر جاوید نے غورغشتی میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اس موقع پر زاہد زمان خان ،فیصل محمود خان ،یاسر بٹ،رضوان بٹ،فیصل جاوید ،چوہدری مجاہد و دیگر بھی موجود تھے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اشفاق خان نے کہا کہ اہلیان غورغشتی کو پینے کیلئے صاف پانی کی سہولیات میسر کرنے پر اہلیان غورغشتی ملک امین اسلم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں غورغشتی میں صاف پانی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں بے شمار بیماریاں پھیل رہی تھیں اس سہولت سے موذی امراض کا خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم تمام تر مصروفیات کے باوجود بھی حلقہ عوام کے مسائل پر توجہ دے رہے ہیں۔

 

 

 اشفاق خان نے کہا کہ حلقہ میں 40سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ ملک امین اسلم کی جانب سے حلقہ عوام کیلئے عظیم کارنامہ ہے حلقہ میں پینے کا صاف پانی سے بہت سے موذی امراض ختم ہو جائیں گی انہوں نے وفاقی وزیر ملک امین اسلم خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اہم مسئلہ کے حل کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔