پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،6 ملزمان گرفتار

، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں اور پتنگ بازی کا سامان برآمد ، مقدمات درج
حسن ابدال، حضرو( ڈیلی اٹک نیوز) پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں اور پتنگ بازی کا سامان برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فرخ حمید ولد ظفران سکنہ بھلیسر حسن ابدال سے 1500 گرام گردہ چرس اور محمد عمران ولد محمد افضل ساکن محلہ کیلا خوردمین بازار ٹیکسلا سے 1200 گرام گردہ چرس ، تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے محمدسلیم ولد غلام محمدساکن محلہ شہید آباد حسن ابدال سے 365 گرام چرس ،
تھانہ سٹی حسن ابدال نے محمد عثمان ولد خان افسر ساکن فتح اللہ حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں ، تھانہ اٹک خورد پولیس نے ناصر محمود ولد فداَ محمد ساکن مسجدالحبیب محلہ نیو ٹائون اٹک شہر سے 250 پتنگیں ، 25 ڈوریں ، تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے شاہد محمد ولد محمد اسحاق ساکن محلہ صابر آباد حسن ابدال سے 10 لیٹر بوتل شراب برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے ۔