حضرو: بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں آگ لگ گئی ،ہزاروں کتابیں جل کر خاکستر

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون حضرو میں علی الصبح کتابوں کے سٹاک میں آگ لگ گئی جس سے ہزاروں کتابیں جل گئیں
حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں آگ لگ گئی ،ہزاروں کتابیں جل کر خاکستر،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون حضرو میں علی الصبح کتابوں کے سٹاک میں آگ لگ گئی جس سے ہزاروں کتابیں جل گئیں ، ذرائع نے بتایا کہ سکول میں محکمہ تعلیم پنجاب نے بچوں کیلئے ہزاروں کتابیں بھیجیں جب کتابوں کو گاڑی سے اتار کر گنتی کی گئی تو تقریبا بائیس ہزار کتابیں کم نکلیں جس کے بارے میں اعلیٰ حکام کو اطلاع دی گئی تو ڈرائیور کو اپنے پاس رکھنے کا کہا گیا اور ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جو آج بدھ کی صبح لاہور سے 6 بجے نماز فجر کے وقت پہنچی
اور چوکیدار سے تالا کھولنے کا کہا اور اندر چلے گئے اور واپس باہر آ کر چوکیدار سے کہا کہ کمرے میں دھواں ہے اور آگ لگی ہے جس پر ریکسیو 1122 کو آگاہ کیا گیا تو فورا پہنچ کر قابو پایا گیا ۔ سینئر مدرس ادریس خان اور دیگر سٹاف بھی اطلاع ملتے ہی پہنچ گیا۔ طلباء کو مفت فراہم کی جانے والی کتابیں پہلے غائب ہوئیں اب آگ لگ گئی ہے جس سے معاملہ مشکوک ہو گیا ہے۔