Sat
07
Dec
2024
پنڈی گھیب( ڈیلی اٹک نیوز) گھڑ سواری میں پاکستان کی پہچان ملک عطا ء محمد خان آف کوٹ فتح خان رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔
ان کی نماز جنازہ کل جمعتہ المبارک سہ پہر3 بجے کوٹ فتح خان میں ادا کی جائے گی۔
ان کے انتقال کی خبر سن کر ضلع اٹک سمیت پاکستان اور دنیا میں فضا سوگوار ہے۔ان کے انتقال پر ہر آنکھ نم اور دل دکھی ہے۔
وہ سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی اور ملک سعید کے بھائی جبکہ سابق ایم پی اے ملک اعظم گھیبہ کےقریبی عزیز ہیں۔