چنگیز خان گروپ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع تقاریب

چنگیز خان گروپ کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع تقاریب

 مغربی ممالک کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک بھی مکمل طور پرمجرمانہ خاموشی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں،حاجی شیراز خان

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز) چنگیز خان گروپ کی جانب سے تحصیل حضرو کی مختلف یونین کونسلز میں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور جوش و جذبہ سے منایا گیا بڑی اور مرکزی تقریب سابق ناظم حاجی شیراز خان کے ڈیرہ پر منعقد ہوئی جبکہ یو سی ملک مالہ میں سابق ناظم طارق خان،نرتوپہ میں نائب ناظم ارشد خان ،حمید میں لالہ سرور،یو سی غورغشتی سابق امیدوار وائس چیئرمین محمد رفیق ،بہادر خان ،موسی و دیگر یونین کونسلز میں بھی بھر پور انداز سے یوم کشمیر کی تقریبات منعقد کی گئیں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شیراز خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 185دن سے مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

 

 کشمیر کے عوام پر زندگی تنگ کر دی گئی ہے جبکہ اقوام عالم کے سر پر جوں بھی نہیں رینگی اور نہ ہی عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کوئی رد عمل آیا ہے چنگیز گروپ کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے تقریب حاجی اقبال میر،  نقاش علی خان، سیف محمود، امیر خان، عمر خان، فیصل خان، جاوید مجید خان، عابد میر، طاھر خان، ابرار خان، بابر رفیق، پہاپا صابر، اسد خان، سعید آرائیں، و دیگر نے شرکت کیاس موقع پر عمر خان ،فیصل خان و دیگر نے بھی خطاب کیا حاجی شیراز خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی جگہ کسی یہودی کو کوئی تھپڑ رسید کرتا تو اس کا پوری دنیا رد عمل دیتی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کشمیری بھائیوں پر مودی سرکار کی جانب سے کئے جانے والے مظالم پر مغربی ممالک کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک بھی مکمل طور پرمجرمانہ خاموشی کا مظاہر ہ کر رہے ہیں ۔