فتح جنگ ،نواب ملک عطاء محمد خان کوٹ فتح خان آبائی گائوں میں سپرد خاک
نماز جنازہ میں پاکستان بھر سے سیاسی و سماجی و مذہبی و ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت،دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات
فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز) سابق رکن پنجاب اسمبلی عالمی شہرت یافتہ نیزہ باز ، گھڑ سوار نواب ریاست کوٹ فتح خان ملک عطاء محمد خان کو ان کے آبائی گائوں کوٹ فتح خان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا نماز جناز ہ سابق چیئرمین یونین کونسل کوٹ فتح خان سید تنویر حسین شاہ نے پڑھائی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر غلام سرور خان ، وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور خان ، سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے صاحبزادے مرکزی صدر مسلم لیگ ( ضیاء ) سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) ، سابق وفاقی وزیر پنجاب شیخ آفتاب احمد ، آزاد کشمیر کے سابق سینئر وزیر ، ممبر آزاد کشمیر اسمبلی ملک محمد نواز ، ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سید علی رضا بخاری ، سابق وزیر سردار سکندر حیات خان آف واہ کینٹ ، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال ،
ممبران پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ ، ملک جمشید الطاف خان آف کھنڈہ ، سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان ، سابق وزیر مملکت ڈویژنل صدر پی پی پی سلیم حیدر ، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان ، سابق ایم پی اے حاجی عمر فاروق آف ٹیکسلا ، شاکر بشیر اعوان ، ملک ابرار احمد ، شکیل اعوان ، ملک اعتبار خان آف کھنڈہ ، ملک خرم علی خان ، میجر ملک اعظم خان گھیبا ، فوکل پرسن پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ، چیف آف اعوان ملک صفدر اعوان ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل ملک ریاض الدین اعوان ، سابق چیئرمین یونین کونسل سردار ممتاز خان ماجھیا ، ملک غلام حسین آف کھنڈہ ، سید زاہد حسین شاہ آف باہتر ، عامر لیاقت خان آف جھنگ ، سردار مختیار احمد خان المعروف ننھا خان ، احسن خان آف ملال ، سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک عطاء محمد خان آف کھنڈہ ، سابق امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ ، چنگیز خان ، ملک امانت خان راول ، رہنما پی پی پی سردار شعیب ممتاز آف واہ کینٹ ، ملک شہریار خان آف کھنڈہ ، ملک ریاست علی سدریال ، اکبر تنولی ، بریگیڈیئر سردار عاصم علی خان ، ریاض خان بالڑہ ، سردار ممتاز خان آف بسال ، چیئرمین اوورسیز کمیٹی ضلع اٹک چوہدری عادل علی خان ، چوہدری غلام ربانی آف تلہ گنگ ، حاجی انجم حفیظ قریشی ، صابزادہ سعید الرشید عباسی ، نواب زادہ ملک اولیاء خان آف پنڈی گھیب ، سابق تحصیل ناظم پنڈی گھیب ملک لیاقت علی خان ، سابق ناظم یونین کونسل سردار مشتاق احمد ، سربراہ سدریال گروپ ملک شیر خان سدریال ،
ڈی پی او سید خالد ہمدانی ، ڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر ، ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیہ ، مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے صاحبزادے ملک شمشیر اسلم ، پیر سعادت علی شاہ آف چورہ شریف ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سعید آفریدی ، رہنما میجر گروپ وقار اعوان ، سردار فرحت علی خان المعروف پھتی خان ، ڈاکٹر ربنواز مہورہ ، کالاباغ کے نواب زادگان نے بھی بھرپور شرکت کی تعزیت کے آنے والے کالا باغ کے نواب زادگان نواب زادہ ملک عطاء محمد خان مرحوم کے بھائی ملک محمد سعید خان ، بھتیجے اور کزن سابق وزیر معدنیات پنجاب چودھری شیر علی خان سے بھی اظہار تعزیت کرتے رہے مرحوم جن کا انتقال 6 فروری کو ہوا تھا ان کے انتقال کے فوراً بعد کوٹ فتح خان میں وسیع و عریض ٹینٹ اور کرسیاں لگا دی گئی تھیں جن پر ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد جنازہ میں شریک ہونے کے لیے کوٹ فتح خان پہنچتے رہے اس موقع پر پولیس نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے محکمہ صحت نے ایمبولینس ، محکمہ سول ڈیفنس نے اپنا عملہ تعینات کر رکھا تھا جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ بھی جنازہ گاہ میں موجود رہے ۔