حضرو کے نواحی علاقہ بنگئی کا بنارس نامی نوجوان قتل

حضرو کے نواحی علاقہ بنگئی کا بنارس نامی نوجوان قتل

نامعلوم افراد نے سر میں گولی مارکر قتل کیا ،لاش صرافہ بازار سے مل گئی

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز) حضرو کے نواحی علاقہ بنگئی کا بنارس نامی نوجوان قتل ،نامعلوم افراد نے سر میں گولی مارکر قتل کیا ،لاش صرافہ بازار سے مل گئی تفصیلات کے مطابق لیاقت خان ولد محمد یونس قوم اعوان ساکن بنگئی تحصیل حضرو نے حضرو پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا کہ میں بنگئی کا رہائشی ہوں ہم کل 5بھائی اور تین ہمشیرہ ہیں ہم اسب ایک ہی حویلی میں رہائش پذیر ہیں سب سے چھوٹا بھائی بنارس میرے ساتھ قصاب کا کام کرتا ہے اور روزانہ اپنے دوستوں علی پٹھان ،طاہر کوہستانی ،عابد ،راحیل احمد سکنائے حضرو وغیرہ کے ساتھ محمد اسلم ولد نور محمد قوم شاہ خیل سکنہ محلہ حسن آباد کی ملکیتی دوکان جو عنصر سکنہ محلہ قاجٰ پورہ حضرو نے صرافہ بازار میں کرایہ پر لے رکھی ہے گپ شپ کیلئے جاتا تھا اور رات 10بجے سے پہلے واپس آ جاتا تھا آج رات کو کافی دیر تک جب بنارس برادرم گھر واپس نہ آیا ۔

تو میں اور میرے بھائی محمد عابد نے بنارس کو فون کیا تو اس کا فون بند تھا ہمیں تشویش ہوئی جس پر میں اور میرا بڑا بھائی بنارس کو ڈھونڈتے ہوئے بوقت رات1/30دوکان ازان محمد اسلم پہنچے تو دوکان کا دروازہ تھوڑا کھلا تھا دوکان میں پڑا کارپٹ پر خون موجود تھا جبکہ لاش وہاں نہیں تھی دوکان سے تقریباً 20 قدم کے فاصلہ پر تنگ گلی میں لاش بوری پر پڑی ہوئی تھی میرے بھائی بنارس کو اس کے دوستوں میں سے کسی نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر ناحق قتل کیا ہے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی قانونی کاروائی کی جائے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔