تیتر کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف کارروائی

 تیتر کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف کارروائی

وائلڈ لایف انسپکٹر اٹک ظفراقبال نے جنگلی تیتروں کو شکار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں کیں

حضرو (ڈیلی اٹک نیوز) پنجاب وائلڈلائف ڈپیارٹمنٹ اٹک کی غیرقانونی شکاریوں کے خلاف کاروائی میں تیتر کا غیر قانونی شکار کرنے پر 139500روپے جرمانہ وصول کر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی رینج محمدندیم قریشی کے حکم پروائلڈ لائف انسپکٹر اٹک ظفراقبال ملک ہمراہ خرم نواز، فیصل شہزاد وائلڈلائف واچر اور عابد محمود ڈرائیور نے جنگلی تیتروں کو شکار کرنے والوں کے خلاف دو مختلف کاروائیوں میں 10افراد کو غیر قانونی تیتر کا شکار کرتے ہوئے دھر لیا اور محکمانہ جرمانہ وصول کر لیا ان افراد میں حسن شاہ، عبدالرحمان،حمزہ خان،محمداویس خان،محمد دانش،محمد زیب،

 

اسماعیل شاہ، محمدامان اور بشیرخان شامل ہیں ان سب کا تعلق کے پی کے نوشہرہ سے ہے ان کے قبضے سے ائرگن، باربورگنزاور دو گاڑیاں بھی برآمد کر لیں اسی کاروائی میں پولیس چوکی گوندل تھانہ اٹک خورد نے دو افراد کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ایف آئی آر درج کر لی بعدازاں ملزمان سے مبلغ124500روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا گیا۔ایک اور کاروائی میں محمدشعیب اورجاوید کو ائرگن سے غیر قانونی شکار کی پاداش میں مبلغ15000روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا،ظفراقبال ملک وائلڈلائف انسپکٹر نے تمام شکاریوں کو انتباہ کیا کہ غیرقانونی شکار سے باز رہیں۔ ورنہ اُن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔