اٹک پولیس کی مختلف کارروائیاں،11 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

اٹک پولیس کی مختلف کارروائیاں،11 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

فتح جنگ،حسن ابدال،حضرو(ڈیلی اٹک نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری۔

 اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں11ملزمان گرفتار۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 2360 گرام چرس، ،شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 05لیٹر اور 2بوتل شراب برآمد،اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 04پسٹل 30بور ،02رائفل 12بو ر،01 ریوالور 32بور معہ متعدد روند قبضہ میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے منشیات فروش سبخان اللہ ولد میاں زرین سکنہ محلہ جیکٹ داروڑہ  کلے تحصیل دیر ضلع اپر دیر حال ڈہوک مسکین تحصیل فتح جنگ سے 1300 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے منشیات فروش اظہر اقبال ولد ظفر اقبال ساکن محلہ شاہ آباد اٹک سے 1060 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ باہتر کی ٹیم نے شراب فروش میراقب علی ولد پرویز خان سکنہ بھگوی تحصیل فتح جنگ سے 5 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے شراب فروش شیر یار ملک ولد محمد کبیر ساکن حال بیریئر نمبر3 واہ کینٹ سے 2 عدد بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

تھانہ حضرو کی ٹیم نے اخلاق شاہ ولد محبت حسین ساکن چھانگا تحصیل حضرو سے ریوالور32 بور معہ متعدد روند برآمدکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ سٹی حسن ابدال کی ٹیم نے شہزاد شاہ ولد مسرور شاہ سکنہ حطار تحصیل و ضلع ہری پورسے پسٹل30 بور معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے اسلحہ ناجائز رکھنے پر ملزم عامر شہزاد ولد عنایت ساکن کوہلیہ تحصیل حسن ابدال سے پسٹل 30 بوراور ملزم نصرت محمد ولد ظفر محمود سکنہ کامرہ شرقی تحصیل حسن ابدال سے رائفل 12 بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف اسلحہ ناجائز رکھنے کا علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے عصمت اللہ ولد عبدالسلام ساکن کل مدا عبدالرزاق چمن ضلع قلعہ عبداللہ بلوچستان سے پسٹل 30 بور پسٹل معہ 2 عدد میگزین اور متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ صدر حسن ابدال کی ٹیم نے ذیشان ولد صفدر نواز ساکن کدوال تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے 30 بور پسٹل معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ نیو ائیر پورٹ کی ٹیم نے چن زیب ولد اورنگزیب سکنہ تحصیل و ضلع راولپنڈی سے 12 بور رائفل معہ متعدد روند برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔