پوسٹل یونین23فروری سے ٹوکن ہڑتال کرےگی،ثقلین عباس
فتح جنگ ( ڈیلی اٹک نیوز) پاکستا ن پوسٹل یونین نوپ سی بے اے نے ڈاکخانہ جات کی اپ گریڈیشن نہ ہونے محنت کشوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
نوپ سی بے اے اٹک ڈویژن کے صدر سید ثقلین عباس نے کہا ہے کہ حکومت پوسٹل ملازمین کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے پوسٹل ملازمین دن رات محنت کر کے اس ادارے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کی بہترین خدمت کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ پوسٹل ملازمین کے حقوق اور ڈاکخانہ جات کو اپ گریڈ نہ کرنے پر پوسٹل یونین نوپ سی بے اے نے پہلے مرحلہ پر کالی پٹیا ں باند ھ کر احتجاج کیا تھا۔
دوسرا مرحلہ 23فروری سے شروع ہو رہا ہے اور اس مرحلے میں ٹوکن ہڑتال کی جائے گی اگر پوسٹل حکام نے ہمارے جائز مطالبات منظور نہ کئے تو پھر 2مارچ سے ملک بھر میں ہڑتال کر کے مکمل تالہ بند ی کر دی جائے گی انھوں نے کہا کہ پوسٹل یونین بارہا اعلیٰ حکام سے اپیل کر چکی ہے کہ پوسٹل ملازمین کو ان کے جائز حقوق سے محروم نہ کیا جائے ڈاکخانہ جات کو اپ گریڈ کیا جائے ہمارے ورکرز پوری لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجا م دیتے ہیں دھوپ گرمی بارش ہو یا سردی ڈاک کے ملازمین اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے دیتے ہیں لیکن حکومت ان محنت کشوں کو حقوق نہیں دے رہی انھوں نے کہا کہ تالہ بندی اور مکمل ہڑتال سے لاکھوں پنشنرز بھی متاثر ہونگے حکومت فوری طور پر ہمارے جائز مطالبات پورے کرے تاکہ مکمل ہڑتال کی نوبت نہ آئے ۔