فتح جنگ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرائے جائینگے،ڈپٹی کمشنر اٹک
فتح جنگ (ڈیلی اٹک نیوز)ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ تحصیل فتح جنگ کے عوام کے دیرینہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے۔
تمام متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے افسران کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیںلوگوں کے حقوق کو تحفظ دینے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رہنے دی جائیگی انتظامی افسران غریب اور سادہ لوح عوام پر اپنی رعونت کی اجاری داری قائم کرنے کی کوشش نہ کریں لوگوں کی محرومیاں اور انکے مسائل حل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک تعیناتی کے بعد ایم سی ہال فتح جنگ میںپہلی کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں عوام نے انفرادی واجتماعی مسائل کی نشاندہی میں شکایات کے انبار لگا دیئے کھلی کچہری میں پی ٹی آئی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اکبر خان تنولی بھی شریک تھے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کھلی کچہری میں صوبائی محکمہ جات کے افسران تو موجود تھے تاہم تحصیل انتظامیہ نے تحصیل فتح جنگ کے عوام کو ڈی سی کی کھلی کچہری میں شرکت روکنے کی بھرپور منصوبہ بندی کرتے ہوئے
ڈی سی کی کھلی کچہری کی بابت نہ تو مناسب طریقے سے تشہیر کی اورنہ ہی مقامی میڈیا نمائندگان کو اتنے بڑے عوامی فلاح کے پروگرام سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا حتیٰ کے پروگرام میں شرکت کرنے کی دعوت بھی نہ دی گئی مقامی انتظامیہ کے اس طرز عمل سے یہ بات واضع ہوتی ہے کہ وہ ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری کے انعقاد کے حق میں نہیں تھے چونکہ تحصیل سطح کے بعض افسران کو اپنی ناقص کارکردگی کا پردہ چاک ہونے کا سخت خوف بھی تھا لیکن عوام نے جو کہ سخت مسائل سے دوچار ہیںسینہ بہ سینہ اطلاع کو ہی عملی جامعہ پہناکر تحصیل فتح جنگ انتظامیہ کی تمام تر کاوشوں پر پانی پھیر کر رکھ دیا ۔