رنگ روڈ راولپنڈی کیلئے اکنامک کاریڈور ثابت ہو گا، کرنل(ر) ملک محمد انور

 رنگ روڈ راولپنڈی کیلئے اکنامک کاریڈور ثابت ہو گا، کرنل(ر) ملک محمد انور

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز)صو با ئی و ز یرمال ملک محمد انورخان نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ محض ایک سٹرک کا نام نہیں بلکہ یہ راولپنڈی کے لئے اکنامک کاریڈور ثابت ہو گا۔

 راولپنڈی ر نگ روڈکا منصو بہ یہاں کے عوام کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے۔یہ بات انہوں نے راولپنڈی ر نگ روڈ سے حوالے سے پنجاب ہا ؤس راولپنڈی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کہی۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نے صوبائی وزیر مال ملک محمد انور خان، و فا قی و زیر ایو یشن غلام سرور خان اور دیگر ممبران پنجا ب اسمبلی کو رر نگ روڈ پرا جیکٹ پر بر یفنگ د یتے ہو ئے کہا کہ راولپنڈی ر نگ روڈ منصو بہ پو رے شہر کو ایک نئی شکل دے گا اوراس سے یہاں معا شی سر گر میوں کو فروغ ملے گا۔کمشنرراولپنڈی نے کہا کہ اس منصو بے کا آغازاسی سال کیا جائے گا اور دو سال کے اند ر اسے مکمل کر نے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ 64.3 کلو میٹر طویل اس رنگ روڈ  پرتر نول سے روات تک کے سفر کوکارکے ذ ر یعے 01 گھنٹہ14منٹ میں جبکہ ٹر ک اس سفر کو 50 کلو میٹر ر فتار سے تقر یبا 02گھنٹے میں طے کر پا ئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کی تکمیل سے کسانوں کو ما ر کیٹ تک براہ راست پہنچ ملے گی اورٹرک ٹر مینل کے ذ ر یعے ٹر یفک کے اژ دہام کو قا بو کر نے کے ساتھ ساتھ وہاں ر یفر یشمنٹ پوا ئنٹس، ورکشاپس اور پا ر کنگ کی سہو لیات بھی مہیا کی جائیں گی۔جبکہ رہا ئشی سکیموں کو سا ئٹ ایلو کیشن کی جائے گی جس سے شہر ی آبا دی کے بے ہنگم پھیلا ؤ کو ممکنہ حد تک کم کیا جا سکے گا نیز منا سب دا موں پر ر ہا ئشی سہولیا ت د ستیاب ہو ں گی۔ منصو بے کے ایک حصے کے تحت لینڈ فل سا ئٹس کی نشاندہی بھی ہو گی جہاں پر سالڈ و یسٹ منیجمنٹ اور ڈ مپنگ سائٹس کے ذریعے علا قے کو صاف ستھرا ر کھنے میں بھی مد د ملے گی۔اس مو قع پر صو بائی و و فا قی و زیر اور د یگر عوا می نما ئندگا ن نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ راولپنڈی ر نگ روڈمیں مز ید تا خیر یہاں کے عوام کے ساتھ ز یا دتی ہو گی۔ انہوں نے یقین د ہا نی کر وائی کہ اپنے اپنے حلقے کے عوام کو آن بورڈ لیتے ہو ئے عوا می فلا ح کے اس شا ندار منصو بے کو غیر مشروط حما یت دلا ئی جا ئے گی۔صو بائی و ز یر مال ملک محمد انور نے کہا کہ راولپنڈی ر نگ روڈکا منصو بہ یہاں کے عوام کی آمدو رفت کی بہترین سہولتیں فراہم کرئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے اس منصوبے پر خصوصی تو جہ دی جا ئے تاکہ جلد از جلد عوا می افادیت کے اس منصوبے کو شروع کیا جا سکے۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے ہدا یت کی کہ عو امی فلا ح کے منصوبوں کی افادیت کو یقینی بنا نے کے لئے ان کو مقر رہ مد ت میں مکمل کر نے کی یقین د ہا نی کی جائے نیز منصو بے میں شفا فیت و معیار کو یقینی بنا نے کے لئے ما نیٹر نگ مکینز م مضبو ط ر کھا جائے۔ممبران صو بائی اسمبلی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ رنگ روڈمنصوبہ مو جو دہ حکو مت کا میگا پرا جیکٹ ہو گا۔ انہوں نے ہدا یت کی کہ اس منصو بے کے ساتھ ساتھ د یگر تر قیا تی منصو بو ں کے لئے بھی ریلیز فنڈ زکے استعمال کی دوڑ میں کا م کے معیار کو کسی صورت نظر انداز نہ کیا جائے اور منصو بے کی پا ئیدا ری کا خاص خیال رکھا جائے۔اس موقع پر ممبر صو بائی اسمبلی وا ثق قیوم،جا و ید کو ثر،چو ہد ری عد نان، حا جی امجد، چیئر مین آ ر ڈی اے طا رق محمو د مر تضیٰ،ڈی جی عمارہ خان،ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوارا لحق، ڈائر یکٹر ڈو یلپمنٹ نا زیہ سد ھن، اے ڈی سی(ر یو نیو) شعیب علی،اسسٹنٹ کمشنر(صدر) زا ہد خان، اے سی (ریونیو)، سی ای او ز یرک انعام منہاس و د یگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

 

دوسری طرف اہلیان اٹک اور بطور خاص حلقہ این اے56 کی عوام کاکہنا ہے کہ صوبائی وزیر صاحب ہمارا ترنول سے جنڈ(کوہاٹ روڈ) اور فتح جنگ سے پنڈی گھیب روڈ کون سا اکنامک کاریڈورثابت ہو گا جس پر آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا رہتا ہے جس میں کسی نہ کسی شخص کے جاں بحق ہونے اطلاعات ملتی ہیں اور یہ دونوں خونی سڑکیں بن چکی ہیں جس میں سالانہ سینکڑوں افراد ٹریفک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ جبکہ سوشل پر یہ بھی تبصر کیا جا رہا ہے کہ تر نول سے جنڈ(کوہاٹ روڈ) اور فتح جنگ سے پنڈی گھیب روڈ کیا صرف’’ ووٹ ‘‘اکنامک کاریڈورہے۔