Thu
12
Dec
2024
گزشتہ روز علی ظفر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے پی ایس ایل 5 کا نیا گانا تیار کرلیاہے لیکن ویڈیو میں نہیں بناؤں گا بلکہ آپ لوگ یعنی کرکٹ شائقین بناکر بھیجیں گے۔
لی ظفر نے پیغام میں لکھا آپ سب کو ویڈیو میں میرے ساتھ ڈانس کرنے کا موقع مل سکتا ہے بس آپ کو میری طرح ڈانس کی ویڈیو بناکر مجھے بھیجنی ہے ویڈیو میں علی ظفر نے ڈانس اسٹیپس بھی کرکے دکھائے۔ علی ظفر نے مزید لکھا آئیں مل کر کام کریں۔
اضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے علی ظفر کے گانے کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے جب کہ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ علی ظفر کا گانا علی عظمت کے علی ظفر پر لگائے جانے والے الزامات کا بہترین جواب ہوگا۔