حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے، قاضی احمد اکبر
فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز)حکومت عوام کے مسائل سے آگاہ اور انہیں حل کرنے میں کوشاں ہے۔
بگڑے ہوئے سسٹم کو درست کرنے میں کچھ وقت لگے گا مگر آنے والا وقت پاکستان میں حوشحالی کا دور ہو گا۔ان خیالات کا اظہار حکومت پنجاب کے ترجمان اور پی ٹی آئی رہنماء قاضی احمد اکبر نے کلاس فور ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔وفد میں ضلعی صدر صداقت حسین، ضلعی نائب صدرحامد خان، تحصیل صدر حضرو آ صف میر، تحصیل صدر حسن ابدال محمد مسکین، تحصیل صدر فتح جنگ محمدعلی شامل تھے۔وفد کی جانب سے قاضی احمد اکبر کو
ضلعی صدر پی ٹی آئی کا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ گئی۔ وفد نے انہیں کلاس فور ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان درخواست کی کہ وہ ان کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ وفد نے انہیں خالی آسامیوں۔کنٹریکٹ ملازمین۔ چھٹی اور واش رومز کی صفائی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر ترجمان پنجاب حکومت قاضی احمد اکبر صاحب نے یقین دلایا کہ آپ کے تمام مسائل اعلیٰ قیادت سے حل کرانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائوں گا۔
