فتح جنگ، بزرگ شہری سے بدتمیزی پر ٹریفک اہلکار معطل
فتح جنگ( ڈیلی اٹک نیوز) ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بزرگ شہری سے بدتمیزی پر ٹریفک اہلکار کو معطل کردیا
تفصیلات کے مطابق ٹریفک کانسٹیبل عثمان کی جانب سے مبینہ طور پر سرعام بزرگ شہری کو تھپڑ مارنے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر فتح جنگ کے مین چوک میں شہریوں نے بین الصوبائی سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دی روڈ پر میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں مذکورہ واقعہ معاملہ انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ ختم کرنے پر پیش آیا پولیس کی ٹریفک بحال کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی تاہم بعدازاں مظاہرین نے ایس ایچ او عابد منیر کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر روڈ کھول دی اس دوران رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا جس پر ڈی پی او سید خالد ہمدانی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے بزرگ شہری سے بدتمیزی پر ٹریفک اہلکار کو معطل کردیا ڈی ایس پی فتح جنگ کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہیں ۔