چیف آفیسر بلدیہ سردار آفتاب کا ریتلہ منڈی ،سرکلر روڈ حضرو کا دورہ 

چیف آفیسر بلدیہ سردار آفتاب کا ریتلہ منڈی ،سرکلر روڈ حضرو کا دورہ 

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز)کلین اینڈ گرین پروگرام پنجاب کے تحت چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب احمد کا دورہ ریتلہ منڈی سرکلر روڈ حضرو کا دورہ

روڈ پر قبضہ کی شکایت کے حوالے سے متعلقہ جگہ کا معائنہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری وسیاسی شخصیت حاجی ساجد سلیم کی طرف سے ڈی سی اٹک علی عنان قمر ،اے سی حضرو ملیحہ ایثار کو دی گئی تحریری درخواست پر عمل درآمد کرتے ہوئے چیف آفیسر سردار آفتاب احمد نے ہمراہ انفورسیمنٹ انسپکٹر محمد قاسم کے ہمراہ جگہ کا معائنہ کیا جہاں پر حاجی ساجد سلیم نے چیف آفیسر سردار آفتاب احمد کو معائنہ کراتے ہوئے اپنی کاروباری مرکز کے سامنے تعمیر کی گئی مارکیٹ کی نشاندہی کرائی جس پر چیف آفیسر سردار آفتاب احمد نے معائنہ کے بعد کہا کہ تمام تر قانونی پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

 

 اس موقع پر حاجی ساجد سلیم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ میری کمشنر راولپنڈی ،ڈی سی اٹک ،اے سی حضرو ملیحہ ایثار سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ میرٹ کو دیکھتے ہوئے قانونی تقاضوں کے عین مطابق میری کروڑوں روپے کی اراضی اور کاروباری مرکز کے سامنے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور مجھے انصاف فراہم کیا جائے کیونکہ میں کاروباری مرکز کے حوالے سے لاکھوں روپے ٹیکس گورنمنٹ کو دے رہا ہے لیکن اس کے باوجود میرے کاروباری مرکز کے سامنے قبضہ مافیا نے ڈیرے جما رکھے ہیں ۔