مہنگائی کی لہر نے غریب عوام کی کمرتوڑ دی ،جہانگیر خانزادہ

 مہنگائی کی لہر نے غریب عوام کی کمرتوڑ دی ،جہانگیر خانزادہ

حضرو(ڈیلی اٹک نیوز)سابق صوبائی وزیر وایم پی اے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ مہنگائی کی لہر نے غریب عوام کی کمرتوڑ دی

 تقریباََ2سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی حکومت نے ایک پائی کا ریلیف بھی عوام کو نہیں دیا مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ملک بھر سمیت پنجاب اور چھچھ تحصیل حضرو میں بڑے منصوبے مکمل کیے گئے جس سے عوام آج بھی مستفید ہو رہی ہے اور ان کا معیار زندگی بلند ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے حالیہ حلقہ دورہ کے موقع پر معززین علاقہ سے مختلف تقریبات میں شرکت کے موقع پر کیا جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ موجودہ دور میں حکمرانوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ترقیاتی کام اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مہنگائی کے بم گرا دیئے گئے ہیں۔

 

 جس سے غریب عوام کو جینا عذاب بن گیا ہے عام دیہاڑی دار طبقہ سوئی گیس ،بجلی کے بلوں اور اشیاء خورد نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں 5سو کی دیہاڑی لگانے والے اب 2ہزار روپے کہاں سے لائیں انہوںنے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور اب عوام پر رحم کھاتے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جائیں کیونکہ ملک چلانا پی ٹی آئی کی بس کی بات نہیں پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ کے طور پر سامنے لانے والے میاں شہبازشریف کی ساری محنت پر موجودہ حکومت نے پانی پھیر دیا انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی ممکن تھی انہوںنے کہا کہ چھچھ کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ہمارے خاندان نے چھچھ کو گل گلزار بنانے کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔