شریف خاندان کی جھولی میں خدمت کے سوا کچھ نہیں،شیخ آفتاب احمد 

 شریف خاندان کی جھولی میں خدمت کے سوا کچھ نہیں،شیخ آفتاب احمد 

فتح جنگ(ڈیلی اٹک نیوز) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکمران کسی خوش فہمی میں رہیں جلد قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے سڑکوں پرآئیں گے۔ آج اگر کسی کی تاریخ بیان کی جا رہی ہے تو کسی کی لکھی بھی جا رہی ہے نواز شریف اس ملک و قوم کا خیر خواہ ہیں۔ لیڈر کی کردار کشی کر کے آپ نے وقتی فائدہ تو حاصل کر لیا تھا لیکن اب پوری قوم جان گئی ہے کہ ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا جو قوم کا مسیحا تھا اس کیخلاف سازش کے تحت پروپیگنڈا کیا گیا لیکن حقائق کچھ اور تھے جو اب دنیا کے سامنے آ رہے ہیں۔ سرکاری ڈاکٹروں کی رپورٹ کے بعدنواز شریف کو علاج کیلئے جانے کی اجازت دی۔

 

 اور بعد میں ان کی صحت کے حوالے سے اپنی منفی سوچ کو ظاہر کرتے ہوئے تمسخر اڑایاایسی ہی غیر اخلاقی گفتگو بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی کی گئی تھی جو آپ کی کم ظرفی اور تربیت میں کمی کو ظاہر کرتی ہے سدا بادشاہی تو صرف اللہ تعالیٰ کی ہے انسان فانی ہے اور انسانیت کے ناطے تو دشمن کی بیماری کا مذاق اڑانا بھی زیب نہیں دیتا اس وقت پاکستان تاریخ کے بدترین حالات سے گزر رہا ہے اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ حکمران اپنی ہر ناکامی اور کا ذمہ دار سابقہ حکومتوں کو قرار دے کر جان چھڑا رہے ہیںاقتدار سے قبل جو اربوں ڈالر لینے کی کہانیاں قوم کو سناتے تھے آج ڈیڑھ سال ہو گیا ہے لیکن ان میں سے ایک ڈالر بھی نہیں آیا اس لئے کہ آپ کی ہر بات کی بنیاد جھوٹ پر تھی نواز شریف کی کابینہ کے کئی افراد کو گرفتار کیا گیا لیکن آج تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی جبکہ عدالتوں کے فیصلے ان کی بے گناہی کا واضح اعلان کر رہے ہیںآپ امریکہ میں جا کر تقریر کرتے ہیں کہ ہم نے شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا اور آپ کے وزیر کہتے ہیں ہم نے نہیں کیا یہ نیب کا ان کا معاملہ ہے اب کون سچا ہے اور کون جھوٹا اس کا فیصلہ قوم کرئے گی ن لیگ کی حکومت  میں مزدور طبقے بھی اپنے کاموں میں مصروف تھا آج چوکوں چوراہوں میں مزدور کام نہ ملنے کی وجہ سے سارا سارا دن انتظار کرتے کرتے شام کو خالی ہاتھ گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں ایسے میں وہ فاقوں کا شکار ہو کر حکمرانوں کے لئے کیسے جذبات کا اظہار کرتے ہوں گے کبھی ایسا بھی کوئی سروے کر کے قوم کے سامنے لائیں تاکہ آپ کو اپنی کارکردگی کا بخوبی اندازہ ہو جائے نواز شریف نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنا کر دنیا کے سرفہرست ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا اور اسلامی ممالک کے ماتھے کا جھومر بنا دیا تھا لیکن آج آپ نے اپنے جھوٹ اور اس ملک و قوم کے اصل خدمات گاروں کو بدنام کر کے دنیا میں اپنا مقام کھو دیا ہے پوری دنیا جانتی ہے کہ شریف خاندان کے دامن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں بلکہ ان کی جھولی میں خدمت کے سوا کچھ نہیں۔