Thu
14
Nov
2024
راولپنڈی: پی ایس ایل 5 کے بدھ سے ہفتے تک لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
موسم کی پیشگوئی کے مطابق دونوں شہروں سمیت پنجاب اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، بدھ کو لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کا میچ شیڈول ہے، جمعرات کو راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔
جمعے کو لاہور میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ ہے، ہفتے کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی جبکہ لاہور میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔