ڈپٹی ڈی ای او جنڈ کا امتحانی سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول مکھڈ میں چھاپہ

ڈپٹی ڈی ای او جنڈ کا امتحانی سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول مکھڈ میں چھاپہ

جنڈ(ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی ڈی ای او جنڈ کا گورنمنٹ ہائی سکول مکھڈ میں قائم امتحانی مرکز پر اچانک چھاپہ ، 2 طالبعلم نقل مارتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے 

 امتحانی مرکز کے سپرٹنڈنٹ عقیل احمد ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ محبوب الہٰی اور آر آئی سینٹر سمیت تمام عملہ تبدیل ، سپرٹنڈنٹ نے نقل مارنے والے طالبعلم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈی ای او جنڈ فتح خان نے گورنمنٹ ہائی سکول مکھڈ میں قائم امتحانی مرکز پر اچانک چھاپہ مارا تو وہاں 2 طالبعلموں کو نقل مارتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا  تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے حکام کو آگاہ کرنے پر گورنمنٹ ہائی سکول مکھڈ میں قائم امتحانی مرکز کے سپرٹنڈنٹ عقیل احمد ، ڈپٹی سپرٹنڈنٹ محبوب الہٰی  کو تبدیل کر دیا گیا اور ان کی جگہ فیضان رسول اور غضنفر اقبال کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔

اس کے قبل گورنمنٹ ہائی سکول جھمٹ اور گورنمنٹ ہائی سکول کسراں کے عملہ کو بھی اسی طرح کی شکایات پر تبدیل کیا گیا کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی ملک محسن عباس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نقل مافیا کے خلاف کریک ڈاءون جاری ہے اور جن مراکز کا عملہ بے ضابطگیوں میں ملوث پایا جا رہا ہے ان کو فوری طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ نقل میں ملوث پائے جانے والے طلبہ کے خلاف پولیس مقدمات درج کیے جا رہے ہیں نقل مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی انہوں نے ڈپٹی ڈی ای او جنڈ کی کارکردگی کو سراہا ہے دریں اثناء سپرٹنڈنٹ عقیل احمد جن کا تعلق گورنمنٹ ہائی سکول ملاں منصور سے ہے نے تھانہ انجراء میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ اسلامیات لازمی کے پرچہ میں طالبعلم ارحم نواز ولد طورا باز جو نقل مار رہا تھا اور اس سے نقل برآمد ہوئی اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔