اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم،4 ملزمان گرفتار

اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف مہم،4 ملزمان گرفتار

فتح جنگ/ جنڈ/ پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز ) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار

 ملزمان سے منشیات ، ناجائز اسلحہ معہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ پولیس نے گل زئے ولد حاجی احمد زئی سکنہ میروکسہ تحصیل لائر کرم ایجنسی حال باہتر موڑ تحصیل فتح جنگ سے 1620 گرام چرس گردہ ، تھانہ فتح جنگ پولیس نے محمد اشتیاق ولد خدابخش ساکن محلہ چشتیاں آباد فتح جنگ سے 15 لیٹر شراب ، تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے عمران لطیف عرف چھکا ولد محمد لطیف ساکن محلہ سیٹھیاں والا پنڈی گھیب سے 1300 گرام چرس ، تھانہ بسال پولیس نے مطیع الرحمان عرف مانی ولد عبدالمجید ساکن

 

 محلہ چوکی دومیل جنڈ سے کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔