ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن ساجد کیانی کا ضلع اٹک کا دورہ

 ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن ساجد کیانی کا ضلع اٹک کا دورہ

حضرو( ڈیلی اٹک نیوز) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کیپٹن ( ر ) ظفر اقبال اعوان کی خصوصی ہدایات پر 

ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن ساجد کیانی نے ضلع اٹک کی دریائی پولیس پوسٹس فورملی ، جابہ اور ریمورٹ سرچ پارک اٹک خورد کی انسپکشن کے دوران انسپکشن ریمورٹ سرچ پارک ، پوسٹ کی بلڈنگ اور اسلحہ و ایمونیشن کا خصوصی جائزہ لیا پولیس پوسٹ کی گاڑیوں اور کشتیوں کو بھی چیک کیا گیا دریائی پولیس پوسٹ انچارچز اور محراران کو ان کی دیکھ بھال مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں پوسٹ کے سٹاف کے مسائل سنے اور حل طلب مسائل کے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے اپنے فرائض بہتر طریقے سے سر انجام دینے کی ہدایت کی ۔

 

اس کے علاوہ اٹک کے تاریخی مقام اٹک خورد ریلوے اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول حاجی محمد شفیق بھی موجود تھے ۔