مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد

مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد

ریاض: سعودی حکام نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کردی۔

عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق سعودی حکام نے اس سے قبل مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ  کے علاوہ ملک بھر کی مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔تاہم اب نئے اقدامات کے تحت مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام کے اندر اور باہر  پنجگانہ نمازوں اور نماز جمعہ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور نمازیوں کو مساجد میں داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

 

مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے دروازے بند کردیے گئے ہیں اور صرف چند متعلقہ حکام کو مسجد کے کمپاؤنڈ تک جانے کی اجازت ہوگی۔مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہےکہ سیکیورٹی اور صحت کے حکام نے مسجد الحرام کے بیرونی حصے میں موجود اسکوائر میں بھی نمازیوں کی موجودگی پر پابندی عائد کی ہے جب کہ مسجد نبویؐ میں بھی کل سے اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔