موجودہ حالات میں علماء کا کردار بہت اہم ہے ،ڈپٹی کمشنر اٹک

موجودہ حالات میں علماء کا کردار بہت اہم ہے ،ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سلسلہ میں موجودہ حالات میں علماء کا کردار بہت اہم ہے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس کے سبزہ زار لان میں مختلف مساجد کے آئمہ حضرات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ مساجد کی منبر و محراب سے عوام کو یہ پیغام جانا چاہیے کہ موجودہ حالات میں عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں

اور نماز گھر پر ادا کریں اس کے علاوہ علماء و آئمہ حضرات عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظی تدابیر کے بارے

 

میں آگاہ کریں اور ان تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں ۔