ملک میں کورونا سے مزید 4 اموات، ہلاکتیں 47 اور مریضوں کی تعداد 3157 ہو گئی

ملک میں کورونا سے مزید 4 اموات، ہلاکتیں 47 اور مریضوں کی تعداد 3157 ہو گئی

خیبرپختونخوا میں 2، پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی، ملک بھر میں اتوار کو 389 کیسز سامنے آئے

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 47 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3157 تک جاپہنچی ہے۔اتوار کو  پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن میں سے کے پی میں 2 جبکہ پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔خیبرپختونخوا کی وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

 

وزارت صحت نے بتایا کہ سوات کے رہائشی 2 افراد کورونا وائرس کا شکار بن گئے ہیں۔ملک میں اب تک کورونا سے ہونے والی 47 ہلاکتوں میں سے 16 ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جب کہ سندھ میں 15، پنجاب میں 12، گلگت میں 3 اور  بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ملک بھر میں اتوار کو 389 کیسز سامنے آئے جن میں سے پنجاب میں 293، سندھ میں 51، خیبرپختونخوا میں 33، بلوچستان میں 6، اسلام آباد اور  آزاد کشمیر میں 3، 3 کیسز کی تصدیق ہوئی۔نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 3157 ہوگئی ہے۔