تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے،چوہدری سرفراز افضل

تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے،چوہدری سرفراز افضل

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سرفراز افضل نے کہا ہے کہ

 وہ مرکزی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد شہباز شریف ، صدر پنجاب رانا ثناء اللہ اور مرکزی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ کیپٹن محمد صفدر کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے دورے کر کے وہاں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں آج اٹک کا دورہ کیا ہے پاکستان اس وقت تاریخ کے بدترین بحران کا شکار ہے موجودہ حالات میں جب وطن عزیز مشکل دور سے گزر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں اپنے دورہ اٹک موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ رحمت خان ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ عواد صفدر ، سٹی صدر وقار احمد ، جنرل سیکرٹری عماد فیض ، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل زمان شاہ ، کاکا بیگ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپر ست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی سعید آفریدی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے

 

 کہ جنہیں اس معاشرے میں عزت و مقام حاصل ہے وہ اپنے حلقہ انتخاب اور اضلاع میں آ کر غریب لوگوں کی مدد و امداد کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے علاقوں میں غریب اور نادار لوگوں اور سفید پوش افراد کی مدد کریں کیونکہ اس وقت کرونا وائرس سے بڑی جنگ ان غریب اور سفید پوشوں کیلئے بھوک سے لڑنا ہے سفید پوش اور نادار افراد کی مدد کی جائے انہیں اس بات کی بڑی خوشی ہوئی کہ مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی قیادت میں ضلع اٹک میں مسلم لیگ ( ن ) کے موجودہ اور سابق ممبران اسمبلی مسلم لیگ ( ن ) اور مسلم لیگ ( ن ) کے عہدیداروں سمیت سابق بلدیاتی چیئرمین اور کونسلر بھی ہمارے شانہ بشانہ عوام کی خدمت اور غریب افراد کی مدد کیلئے جس طرح کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے شیخ آفتاب احمد نہ صرف خود امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں بلکہ پورے ضلع میں مسلم لیگ ( ن ) کی دیگر قیادت اور کارکنان کی رہنمائی بھی فرما رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مرکزی صدر محمد شہباز شریف کی ہدایت ہے کہ کسی سفید پوش کی عزت نفس کا مذاق نہیں اڑنے دینا اور نہ ہی کسی کی عزت نفس امداد دیتے وقت مجروع کی جائے اٹک میں شیخ آفتاب احمد کی زیر نگرانی جو سسٹم بنا کر امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں وہ قابل تعریف ہیں کہ یہ لوگ پہلے لسٹیں تیار کرتے ہیں اور بعدازاں مستحق افراد کے گھروں میں رات کی تاریکی میں جا کر امدادی سامان فراہم کر دیتے ہیں جو ان کی 10 سے 15 دن کی ضروریات کیلئے کافی ہے یہ ڈرنے کا نہیں بلکہ لڑنے کا وقت ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی صدر محمد شہباز شریف اپنے بڑے بھائی قائد مسلم لیگ ( ن ) محمد نواز شریف جو ان دنوں لندن میں انتہائی علیل ہیں کو اس حالت میں چھوڑ کر وطن واپس صرف اس مقصد کیلئے آئے ہیں کہ یہاں وطن عزیز کے عوام کی مشکل کی اس گھڑی میں خدمت کر سکیں ہمارے دیگر سیاسی اکابرین کو شیخ آفتاب احمد کی موجودہ دور میں فلاحی کاموں کی خدمات سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور یہ دیکھناچاہیے کہ شیخ آفتاب احمد کس طرح خود میدان عمل میں کھڑے ہیں اور اسی طرح ہماری جماعت کے دیگر لیڈر بھی میدان عمل میں نکلیں تو لوگوں کو ان کی دہلیز تک راشن پہنچائیں ، ان کی مدد کریں تاہم وہ کرونا وائرس کے سلسلہ میں سوشل ڈسٹنس اور دیگر احتیاطی تدابیر کو بھی مد نظر رکھیں تاہم اگر ہم لوگ ڈر گئے تو اس عوام اور ملک کی خدمت کون کرے گا ۔