کورونا وائرس، 1000 کےقریب افراد صحتیاب،88 اموات، 5170افراد متاثر

کورونا وائرس، 1000 کےقریب افراد صحتیاب،88 اموات، 5170افراد متاثر

پاکستان میں کورونا سے مزید دو افراد جاں بحق، مریضوں کی تعداد 5170 ہو گئی،سندھ میں دو نئی اموات کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی 88 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے مریضوں کی تعداد 5170 تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ روز کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کے لیے انتہائی ہولناک دن رہا، ایک ہی دن میں 15 اموات اور 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں اب تک ہونے والی 88 ہلاکتوں میں سے سندھ میں 30 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 31 اور پنجاب میں 21 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

 

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔آج اب تک کورونا وائرس کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 134 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 93، پنجاب میں 39 جب کہ اسلام آباد اور  آزاد کشمیر میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 5170 ہو گئی ہے۔