ضلعی امن کمیٹی کا صوبائی وزیرکرنل(ر) ملک محمد انور کی زیر صدارت اجلاس 

ضلعی امن کمیٹی کا صوبائی وزیرکرنل(ر) ملک محمد انور کی زیر صدارت اجلاس 

اٹک(بیورورپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدا یات کی روشنی میں رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور تمام عبادات کے لیے لائحہ عمل بھی مر تب کیا جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی امن کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری،ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر، ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل مہر عنصر حیات، ممبران ضلعی امن کمیٹی اور دیگر افسران نے شر کت کی۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کورونا وائر س کی وجہ سے ملکی صورتحال احتیاط کی متقاظی ہے اور اسی لیے حکومت نے ملک کے بڑے علماء اور مشائخ سے مشاورت کے بعدرمضان المبار ک میں عبادات کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اور اس تناظر میں ضلعی امن کمیٹی کے تمام ممبران کے ذریعے عوام سے بھر پور تعاون کی در خواست کی جاتی ہے کیوں کہ ان ہدایا ت پر عمل کر کے انسانی جانوں کو محفوظ جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک کا مہینہ ایثار اور بھائی چارے کی علامت ہے۔اس ماہ کی خصوصی بر کات سے اتحاد و یگانگت کو فروغ ملتا ہے۔اس موقع پر ممبران امن کمیٹی نے مختلف تجاویز پیش کیں اور موجودہ حالا ت میں تمام مکتبہء فکر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کر وائی۔ اجلاس کے بعد خصوصی ویڈیو پیغامات میں صوبائی وزیر مال ملک محمد انور،چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری،ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف اور ضلع کے علماء کرام نے عوام سے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں عبادات کے لیے حکومت کی طر ف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ہدایات پر عمل کر یں اور اپنے ساتھ دیگر لوگوں کومحفوظ بنائیں۔ بعد ازاں صوبائی وزیر ملک محمد انور کو ضلع اٹک میں کو رونا وائرس کی صورتحال پر بر یفنگ دی گئی اور بتایا گیا کی ضلع میں اس وقت تک کورونا وائر س کے 33 مثبت کیسز سامنے آئے۔دو افراد فوت ہوئے۔مثبت آنے والے کیسز کو قر نطینہ میں رکھا گیا اور ان کا علاج جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ تمام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور اس کے تناظر میں

 

 اقدامات اٹھارہی ہے۔گندم خر یداری کے حوالے سے ایک اجلاس میں صوبائی وزیر کو بتا یا گیا کہ اس سال ضلع اٹک کے لیے گندم خریداری کا ہد ف 2786  میٹر ک ٹن ہے اور اس کے ضلع بھر میں سات سنٹرزقائم کیے گئے ہیں۔اجلاس میں صوبائی وزیر کو ضلع اٹک کے بعض علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں اور ان کے انسداد سے متعلق بر یفنگ دی گئی اور بتا یا گیا کہ ان حملوں پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کو رونا وائر س، گندم خر یداری اور دیگرمسائل پر ضلعی انتظامیہ اٹک کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔