پاکستان میں مزید 28 اموات، ہلاکتیں 327 اور مجموعی کیسز 14787 ہوگئے

پاکستان میں مزید 28 اموات، ہلاکتیں 327 اور مجموعی کیسز 14787 ہوگئے

ملک میں کورونا سے مزید 28 اموات، ہلاکتیں 327 اور مجموعی کیسز 14787 ہوگئے

ملک میں کورونا وائرس سے  مزید 28 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 327  ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 14787 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 114 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ سندھ میں 92 اور پنجاب میں 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 730 کیسز سامنے آئے اور 28 ہلاکتیں بھی ہوئیں جن میں سے پنجاب میں 187 کیسز 9 ہلاکتیں، سندھ 335 کیسز 7 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 176 کیسز 10 ہلاکتیں،  اسلام آباد 16 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان ایک ہلاکت، گلگت بلتستان میں 10 کیسز  اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔26 فروری کو پاکستان میں پہلا کیس سامنے آنے کےبعد سے کورونا سے ایک دن میں 28 ہلاکتیں پہلی بار رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس وقت تک157223 کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ3233 مریض صحتیاب ہوچکےہیں