پاکستان میں کورونا سے مزید 27 اموات، مجموعی ہلاکتیں486 ہو گئیں 

پاکستان میں کورونا سے مزید 27 اموات، مجموعی ہلاکتیں486 ہو گئیں 

مریضوں کی مجموعی تعداد 21452 تک پہنچ گئی،486 میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 486 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 21452 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 185 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 137 اور پنجاب میں 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 

 

آج بروز پیر ملک بھر سے کورونا کے مزید 1318 کیسز رپورٹ ہوئے اور 27 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن میں سندھ سے 417 کیسز 7 ہلاکتیں، پنجاب 609 کیسز اور 15 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 159 کیسز اور 5 ہلاکتیں، بلوچستان میں 103 کیسز، اسلام آباد سے 22 اور گلگت بلتستان سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اس وقت تک121511کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ 5590مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔