ڈی پی اواٹک سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد 

ڈی پی اواٹک سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد 

اٹک(کرائم پورٹر ڈیلی اٹک نیوز) ڈسٹرکٹ  پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کی ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ

کرائم میٹنگ میں تمام تھانہ جات کے کرائم بالخصوص سنگین مقدمات قتل ،ڈکیتی وغیرہ کو میرٹ پر  یکسو کرنے، بہیی ملزمان کی گرفتاری اور مجرمان اشتہاریوں کے ریکارڈ کا الگ الگ جائزہ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں  ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم  میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی جس میں ڈی پی او اٹک نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی کار کردگی کا تفصیلی جائزہ لیا  ۔

 

ڈی پی او اٹک نے مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات بالخصوص قتل کے زیر تفتیش مقدمات  کو یکسو کرنے ،قتل کے بقیہ ملزمان کو گرفتار کرنے اور کییٹگری اے  کے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پرخصوصی زور دیا اس موقع پر  ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ سنگین وارداتوں ،موٹر سائیکل چوری اسلحہ نموئش ،ہوئی فائرنگ آتش بازی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

ضلع بھر میں منشیات فروشوں ،قحبہ خانوں اور جوئے کے اڈوں کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے  سرکل افسران اپنی کار کردگی کو بہتر بناتے ہوئے جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں  ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے  رمضان المبارک میں مساجد اورا حساس کفالت سنٹر کی سیکورٹی کو مزید بہتر بنانےاور تمام اہم تنصیبات بنک،پٹرول پمپ ،جیولری شاپس ،چرچ گوردوارہ جات وغیرہ کی سیکورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

 

 اس موقع پر عوام کے نام پیغام میں ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ امن و امان کا قیام اور لوگوں کی جان و مال کا تحفظ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے اٹک پولیس کرونا وباء کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ  جرائم پیشہ عناصر کو انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔