اٹک،پولیس کی جانب سے کورونا وائرس تدارک بابت مساجد میں آگاہی مہم

اٹک،پولیس کی جانب سے کورونا وائرس تدارک بابت مساجد میں آگاہی مہم

اٹک ( تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) آر پی او راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک کی ہدایت کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی زیر نگرانی ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کا کرونا وائرس کے تدارک کی بابت 

ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے مختلف مساجد میں کرونا وائرس کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں حاضرین مجلس کو آگاہ کیا اور ان کو ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور میل جول میں احتیاط برتنے کی تلقین کی ۔

 

 

اس موقع پر پولیس افسران نے حاضرین کو باقاعدہ صابن ، سینیٹائزر سے ہاتھ دھونے اور گھر سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک اور گلوز پہننے کی تلقین کی پولیس افسران نے نمازیوں کو حکومت کی جانب سے جاری کر دہ ایس او پیز کے بارے میں آگاہ کیا اور 

 

 

بتایا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے بتائی گئی ہدایات پر عمل کریں تا کہ ہم سب مل کر اس موذی وباء کو شکست دے سکیں ۔