ضلع اٹک میں 13 کورونا مریضوں کا اضافہ، تعداد83 ہو گئی 

ضلع اٹک میں 13 کورونا مریضوں کا اضافہ، تعداد83 ہو گئی 

اٹک(بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز) ضلع اٹک میں ایک ہی دن کورونا کے13مثبت کیس رپورٹ، مثبت کیسیز کی تعداد83 ہو گئی

تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں ایک ہی دن کورونا کے مزید13 مریضوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد83 ہو گئی جس میں سے40 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ نئے مثبت آنے والے کیسز میں سے 6 مریضوں کا تعلق حسن ابدال،4 کا حضرو،2 کا پنڈی گھیب اور ایک کیس کا تعلق اٹک سے ہے۔

انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 83ہوگئی ہے۔3 افراد فوت ہو ئے۔40افراد صحت یاب ہوئے۔18 افراد زیر علاج ہیں۔ 22 افراد قرنطینہ میں ہیں۔

 

4872افرادکی سکر یننگ کی گئی۔1420 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 227 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔