معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کرونا کو قرار دینے سے حقائق نہیں چھپ سکتے ،شیخ آفتاب احمد

معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کرونا کو قرار دینے سے حقائق نہیں چھپ سکتے ،شیخ آفتاب احمد

حضرو ( تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) سینئر ناب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کرونا کو قرار دینے سے حقائق نہیں چھپ سکتے ۔

 معاشی تباہی تو تبدیلی کے ساتھ ہی شروع ہو گئی تھی ، اب تو کورونا سے بھی زیادہ معیشت کی بگڑتی صورتحال خوف ناک مستقبل کی تصویر کشی کر رہی ہے، 5;46;8 گروتھ ریٹ کا منفی پر جانے میں صرف اس وباء کو الزام نہیں دیا جا سکتا ۔شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اس سے قبل ہی پاکستان میں ترقی کا سفر تیزی سے تنزلی کی طرف موڑ دیا گیا تھا جس کے ذمہ دار نا اہل حکمران ہیں جو روز اول سے ہی احتساب کا واویلا مچا کر انتقامی سیاست کر رہے ہیں جس کا نتیجہ گروتھ ریٹ تیزی سے نیچے گرنے لگا اب حکمران اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے وباء کو ذمہ دار قرار دے کر جان چھڑا رہے ہیں تاہم اب آپ کا یہ چورن زیادہ عرصے تک نہیں بکنے والا قوم اب آپ کی کہانیاں سن سن کر تنگ آ چکی ہے اب لوگوں کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔

مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت پر بار بار آپ کی طرف سے الزامات لگائے گئے اور متعدد بار پابند سلاسل بھی کیا گیا تو آخر کیا وجہ ہے کہ آپ کچھ ثابت نہیں کر سکے اس لئے کہ سچ کا ہمیشہ بول بالا ہوتا ہے آپ کو لوگوں نے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے سنہرے خواب کی تکمیل کے لئے ووٹ دیا تھا اس لئے نہیں کہ اپوزیشن کو اپنے انتقام کا نشانہ بنائیں اور نعرہ احتساب کا لگائیں حقیقت سے چشم پوشی کرنے وہ ختم نہیں ہو سکتی محمد نواز شریف ، محمد شہباز شریف ، شاہد خاقان عباسی ،

 

 رانا ثناء اللہ ، خواجہ سعد رفیق ، احسن اقبال ، مریم نواز ، حمزہ شہباز سمیت دیگر پر آپ نے الزامات عائد کئے تاہم آج تک ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت ہوئی ہے اور نہ ہو گی اس لئے کہ مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت میں خدمت کے سوا کچھ نہیں اس لئے آپ اپنی اصلاح کریں اور درست سمت کا تعین کریں جو وقت بھی آپ کے اقتدار کا ہے اسے ملک و قوم کی خدمت میں گزاریں سدا بادشاہی صرف اللہ کی ہے اقتدار پل بھر امانت ہے اس میں خیانت نہ کریں ۔