انسدا د ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر صدارت اجلاس
پنڈی گھیب(بیورو رپورٹ ڈیلی اٹک نیوز)انسدا د ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میںمنعقد ہوا۔جس کی صدار ت ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کی ۔
اجلاس میں محکمہ صحت ،تعلیم اور دیگر محکموں کے انتظامی افسران نے شر کت کی۔محکمہ صحت نے اجلاس کو ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے بر یفنگ دی۔
بر یفنگ دےتے ہوئے بتا یا گیا کہ کورونا وائر س کی روک تھام کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی مہم بھی بھر پور طر یقے سے جاری ہے اور تمام متعلقہ محکمے اس میں اپنا خصوصی کردار اد اکر رہے ۔اس ضمن میں عوام کو آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے اور حفاظتی اقدامات سے بھی روشنا س کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ ڈینگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہوئے اپنے آپ کو ڈینگی سے محفوظ بنائیں اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات پر
عمل کر یں ۔انہوں نے تمام متعلقہ محکموں ک ہدایت کی کہ انسدا د ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں۔