’متاثرین کے لواحقین کیلئے دعاگو ہیں‘غیر ملکی رہنماؤں کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

’متاثرین کے لواحقین کیلئے دعاگو ہیں‘غیر ملکی رہنماؤں کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

 گزشتہ روز  پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر غیر ملکی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’ آج پاکستان سے آنے والی خبر المناک ہے‘۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام فیمیلیز اور دوست جو اس حادثے میں اپنی جانیں کھو بیٹھے  اور وہ تمام افراد بھی جو اس سے متاثر ہوئے ان سب کے لیے دعاگو ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

 

افغان صدر اشرف غنی نے بھی کراچی طیارہ حادثے پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دکھ کی اس گھڑی میں  پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اپنے بیان میں حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ماڈل کالونی جناح گارڈن کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔