ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں، انتظامیہ ناکام، نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ ہو سکا

ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں، انتظامیہ ناکام، نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ ہو سکا

جنڈ(صدیق فخرسے/ ڈیلی اٹک نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے۔نہ ہی مہنگائی کم ہو سکی نہ ہی نئے کرایہ نامہ پر انتظامیہ عمل درآمد کروا سکی، ٹرانسپورٹروں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا یئے

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 فیصد سے زائد کمی کی گئی جس کے بعد حکومت پنجاب کی طرف سے20 فیصد کرایہ کم کرنے کے احکامات جاری کئے گئےجن کی تکمیل کرتے ہوئے ضلع اٹک میں بھی ڈپٹی کمشنرکی ہدایات پر سیکرٹری آر ٹی اٹک نے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا لیکن کئی دن گزرنے کےبعد بھی انتظامیہ اپنے احکامات پر عملدرآمد نہ کروا سکی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عام آدمی تک نہ پہنچ سکا۔ قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود نہ تو مہنگائی کم ہو سکی نہ ہی نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد ہو سکا۔ 

 

ضلعی انتظامیہ نے نیا کرایہ نامہ تو جاری کر دیا لیکن اس پر عملدرآمد کروانے کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے گئے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں اور سواریوں میں آئے روز جھگڑے معمول بن گئے۔ اہلیان ضلع اٹک نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد کرایہ جائے اور مختلف روٹس کی شاہراہوں پرٹریفک پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں جو پبلک ٹرانسپورٹ کوروک کر سواریوں سے کرایہ کے بارے میں معلومات لیکر احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریںتاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حقیقی معنوں میں ریلیف عوام تک پہنچ سکے۔ ٹرانسپورٹرز اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی بھی اضافہ ہو تو کرایہ بڑھا دیتے ہیں اور اس پرفوری عمل بھی شروع ہو جاتا ہے لیکن اب جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی گئی تو تاحال کرایہ کم نہیں کیا گیا۔