Thu
05
Dec
2024
پنڈی گھیب ( فیصل منیر سے/ڈیلی اٹک نیوز) سٹی پولیس چوکی پنڈی گھیب میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل غلام رضا کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
اس سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران آرپی او راولپنڈی ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک اور سی پی او احسن یونس نے انہیں بیجزلگائے۔
پنڈی گھیب میں انجمن تاجران کے صدر تاج گل خان نیازی نورالرخمن عرف نوری پھٹان، وحید احمد ،حسن معاویہ، شاہد حیدر ، ایوب خان و دیگر نے
اے ایس آئی غلام رضا کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشیات کا اظہار کیا۔