ضلع اٹک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد154 ہو گئی،6 افرد جاں بحق

ضلع اٹک میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد154 ہو گئی،6 افرد جاں بحق

 اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 154ہوگئی6 افراد فوت ہو ئے،ڈاکٹر آصف نیازی

اٹک(محمد سعید / تحصیل رپورٹر ڈیلی اٹک نیوز) انچارج ضلعی کنٹرول روم برائے کورونا وائرس ڈاکٹر آصف نیازی کے مطابق ضلع اٹک میں کو رونا وائر س کے مثبت کیسز کی تعدا د 154ہوگئی ہے۔جن میں سے30 افراد کا تعلق دوسرے اضلاع سے ہےجوبیرون ملک سے واپس آئے اور جنہیں ضلع اٹک کی انتظامیہ کےحوالے کیا گیا ۔ضلع اٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران6 نئےکیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے2 کا تعلق تحصیل اٹک،2 کا تحصیل پنڈی گھیب اور ایک ایک مریض کا تعلق تحصیل حسن ابدال اور تحصیل فتح جنگ سے ہے۔

 

 اس وقت تک ضلع اٹک میں 6 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں جبکہ58افراد صحت یاب ہوئے۔ضلع اٹک میں اس وقت  12افراد زیر علاج ہیںجبکہ 48 افراد قرنطینہ میں ہیں۔علاوہ ازیں بیرون ممالک سے آئے26قرنطینہ میں ہیں جبکہ4 افراد کو ان کی ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
 

ضلع بھر میں اب تک 5858افرادکی سکر یننگ کی گئی جن میں سے1887 افراد کے کورونا وائر س ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور 235 افراد کی رپورٹس کا انتظار ہے۔جو افراد زیر علاج یا قر نطینہ میں ہیں ان کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حالات میں گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔