آئیسکو کی غفلت ،لاکھوں روپے مالیت کے مویشی کرنٹ لگنے سے جاں بحق 

آئیسکو کی غفلت ،لاکھوں روپے مالیت کے مویشی کرنٹ لگنے سے جاں بحق 

اٹک(ڈیلی اٹک نیوز) آئیسکو کی غفلت سے غریب چروائے کے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی جاں بحق ہو گئے 

 

تفصیل کے مطابق اٹک کے مضافاتی گائوں سرگ کے رہائشی ریحان کی 2 گائے اور 2 بچھڑے کھیتوں میں زمین پر پڑی بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے سبب مر گئے ریحان نے میڈیا کو بتایا کہ ایک ماہ قبل بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والی تاریں زمین بوس تھیں جس کی اہل علاقہ نے متعدد بار واپڈا کو شکایت کی

 

تاہم محکمہ آئیسکو ٹس سے مس نہ ہوا اہلیان علاقہ کے زیادہ زور دینے پر آئیسکو کے اہلکار رشوت کا مطالبہ کرنے لگے اہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئیسکو کے کرپٹ عملہ کا قبلہ درست کیا جائے 

 

اور بجلی کی ننگی تاروں کو فی الفور مرمت کر کے اہلیان علاقہ کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے یاد رہے کہ زمین پر پڑی ننگی تاروں سے کسی اشرف المخلوقات کی جان بھی جا سکتی ہے ۔