حکومت عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائے، میجر طاہر صادق

حکومت عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائے، میجر طاہر صادق

اٹک ( ڈیلی اٹک نیوز) رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ یکم جون کو حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی جس کے بعد مختلف نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے آئوٹ لیٹس پر پیٹرول نایاب ہوگیا 

ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں عوام کو پٹرول پمپس پر پٹرول کی قلت کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف تو دے دیا گیا دوسری جانب وزارت پٹرولیم ( پٹرولیم ڈویژن ) کی ناقص منصوبہ بندی اور نا اہلی نے عوام کو ذلیل و خوار کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے پٹرولیم ندیم بابر کو خط لکھے گئے خط میں کیا انہوں نے اس ضمن میں ان کی بنیادی ذمہ داریوں سے ان کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ نجی پٹرول پمپس کی جانب سے حکومتی آڈر کی دھجیاں آڑائی جا رہی ہیں فی الفور سخت انتظامی ایکشن کے ذریعے حکومتی رٹ کو بحال کیا جائے ۔

 

میجر طاہر صادق نے لکھا کہ آٹا چینی کی بڑھتی قیمتوں سمیت چاہے کوئی بھی سیکٹر ہو، نا اہل غیرمنتخب مشیروں کی نالائقی و غفلت کی وجہ سے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگتا جا رہا ہے وزیراعظم کی غریب عوام کو ریلیف دینے کی ہر کوشش نا اہل مشیروں کی نا اہلی کی نظر ہو جاتی ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اس صورتحال میں سخت نوٹس لیکر غفلت کے مرتکب تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانی چاہیے تاکہ عوام کا حکومتی اقدامات کی سنجیدگی سے متعلق اعتماد بحال ہو ۔