پنڈی گھیب، پولیس کا قماربازی کے اڈے پر چھاپہ، 5 قمارباز  گرفتار

پنڈی گھیب، پولیس کا قماربازی کے اڈے پر چھاپہ، 5 قمارباز  گرفتار

پنڈی گھیب(ڈیلی اٹک نیوز)قماربازی کے اڈے پر چھاپہ، 5 قمارباز رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج 

تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر قماربازی میں مصروف 5 قماربازوں فتح خان ولد اللہ دتہ، اولیاء خان ولد کرم خان، ہاشم خان ولد محمد شریف، محمد خان ولد مہر خان، فتح محمد ولد علی محمد سکنائے ٹانویں کو گرفتار کر کے 
قماربازوں کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم پڑ 20 ہزار 850 روپے، 3 موبائل، 4 موٹر سائیکل اور آلات قماربازی برآمد کر کے 

 

ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے۔